Earn Up to $20 to $100 Per Week

China, guns drawn, and arrested 14 people on Sale

چین ،بندوقیں تیار اور فروخت کرنے پر 14افراد گرفتار

ہربن (آئی این پی ) چین میں پولیس نے بندوقیں تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین پولیس نے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ سے بندوقیں تیار کرنے اور فروخت کرنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر کے 27بندوقیں بھی برآمد کی ہیں۔زیر حراست منشیات فروش نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کے ا یک دوست پاس بندوق موجود ہے ، اسی روز وہ شخص 6 بندوقوں اور اس کے کچھ پرزوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2016ء سے بندوقیں تیارکررہا ہے اوراس نے ڈیلر سے بندوقیں اس کے نمونے اور پرزے حاصل کئے اور خود بندوقیں تیار کرنا شروع کر دیں ۔ملزم نے مزید کہاکہ وہ یہ بندوقیں بیجنگ اور شنگھائی سمیت 10 صوبائی سطح کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔یہی نہیں وہ ایسی بندوقیں بھی تیار کرتا تھا جو فوج استعمال کرتی ہے۔

More details join this site:- daily Pakistan.com.pk