Earn Up to $20 to $100 Per Week

Gwadar International Airport project will be completed in two to three years at a cost of Rs 23 billion

گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منصوبہ 23ارب روپے کی لاگت سے دو سے تین سال میں مکمل ہو گا


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2017ء) رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا، سی پیک کے تحت بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کی ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہونے کی توقع ہے ، سی پیک کے اس منصوبے کاابتدائی تخمینہ 23ارب روپے لگایا گیا ہے، منصوبہ دو سے تین سالوںمیں مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

گوادار ائر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا۔ گوادر ائر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان بالخصوص گوادر میں جد ید سفری سہولیات میسر آئیں گی جس سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو بلا واسطہ اوربالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

More details join this site:- urdu.daliypoint.com