Earn Up to $20 to $100 Per Week

What does Google search for most about Google?


 www.urdunewsroom.com
واشنگٹن ۔ دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پرپاکستانی سب سے زیادہ کیاسرچ کرتے ہیں اس کاپتہ چلالیاگیاہے ۔ایکسٹیر انٹرنیشنل نے گوگل کے آٹو سجیسٹ کے ذریعے پاکستانیوں کے بارے میں حیران کن بات سامنے لائی ہے کہ پاکستانی شہری دیگرممالک کےشہریوں کے برعکس گوگل پرسب سے زیادہ ڈرامےسرچ کرتے ہیں جبکہ بھارتی شہری فلمیں اورمختلف قسم کی خوراکیں(کھانے پینے کی چیزیں) زیادہ تلاش کرتے ہیں ۔گوگل پرمختلف ممالک مختلف حوالوں سے مشہورہیں جن میں امریکہ یونیورسٹیوں کے حوالے پہنچاناجاتاہے ،چین چینی کے برتنوں، اسی طرح افغا نستان جنگی فلموں کی وجہ سے مشہورہے


Dubai Test: Harris Sohail changed the 140-year history of the Test



می ٹیم کے آل راﺅنڈ حارث سہیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ بدل ڈالی۔28سالہ حارث سہیل نے سری لنکا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنے پہلے ہی اوور میں 3سری لنکن بلے بازوں کا شکار کیا ۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 140سالہ تاریخ میں ایک اننگز میں محض 1اوور کروانے کا موقع پانے والے باﺅلر میں حارث سہیل وہ واحد گیند

باز ہیں جنہوں نے 6گیندوں میں 3کھلاڑی آﺅٹ کیے ۔
www.urdupoint.com

The National Hockey Team reached Bangladesh for the Asia Cup


قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی
dailypakistan.com.pk Oct 8, 2017 2:01 PM

لاہور(یو این پی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے قومی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں بنگلادیش پہنچ گئی ۔18رکنی قومی سکواڈ میں5 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ایونٹ 11سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا،ایشیا کپ میں8ممالک کی ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو بنگلادیش کیخلاف مہم کا آغاز کریگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق 18رکنی قومی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی ،قومی سکواڈ کے ہمراہ 5 آفیشلز بھی ہیں ، 8ٹیموں کو 2 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور جاپان، گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور اومان شامل ہیں۔ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، محمد عرفان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رضوان سینئر نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر،اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز احمد شامل ہیں، فرحت خان منیجر و ہیڈ کوچ، ملک شفقت اور محمد سرور کوچز، ڈاکٹر عاطف بشیر ٹیم کے ڈاکٹر اور ابوذربطور ویڈیو اینالسٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گ

Mickey Arthur contract extension, coach of World Cup 2019

 ﮐﺮﮐﭧ ﺑﻮﺭﮈ ‏( ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ‏) ﻧﮯ ﻗﻮﻣﯽ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﮨﯿﮉ ﮐﻮﭺ ﻣﮑﯽ ﺍٓﺭﺗﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﺳﯿﻊ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮐﭧ ﻭﺭﻟﮉ ﮐﭗ 2019 ﺗﮏ ﭨﯿﻢ ﮐﺎ ﮐﻮﭺ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﮑﯽ ﺁﺭﺗﮭﺮ ﮐﻮ ﮔﺬﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ ﻣﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﮐﺎ ﮨﯿﮉ ﮐﻮﭺ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺪﺕِ ﻣﻼﺯﻣﺖ ﺍٓﺋﻨﺪﮦ ﺑﺮﺱ ﺍﭘﺮﯾﻞ ﻣﯿﮟ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﺍﺏ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﻭﺭﻟﮉ ﮐﭗ 2019 ﺗﮏ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﮈﺍﻥ ﻧﯿﻮﺯ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﯿﻤﭙﯿﺌﻨﺰ ﭨﺮﺍﻓﯽ 2017 ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﺳﯿﻊ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﻣﮑﯽ ﺍٓﺭﺗﮭﺮ ﻧﮯ ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﯾﮕﺮ ﮐﻮﭼﻨﮓ ﺍﺳﭩﺎﻑ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺳﯽ ﺍﻣﺘﺰﺍﺝ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﺭﻟﮉ ﮐﭗ 2019 ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﺳﮑﮯ۔ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﻨﮓ ﮐﻮﭺ ﮔﺮﺍﻧﭧ ﻓﻼﻭﺭ، ﻓﯿﻠﮉﻧﮓ ﮐﻮﭺ ﺍﺳﭩﯿﻮ ﺭﮐﺴﻦ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺅﻟﻨﮓ ﮐﻮﭺ ﺍﻇﮩﺮ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﮑﯽ ﺁﺭﺗﮭﺮ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﭘﺮ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯾﺎﮞ ﺳﻮﻧﭙﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ﻧﮯ ﻣﮑﯽ ﺍٓﺭﺗﮭﺮ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻤﭙﯿﺌﻨﺰ ﭨﺮﺍﻓﯽ ﺟﯿﺘﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﮑﯽ ﺁﺭﺗﮭﺮ ﻭﺭﻟﮉﮐﭗ 2019 ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮐﻮﭺ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﺮﮐﭧ ﮐﺎ ﺑﺎﺭﮨﻮﺍﮞ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﻣﯿﻠﮧ ﻣﺌﯽ ﺳﮯ ﺟﻮﻻﺋﯽ 2019 ﺗﮏ ﺍﻧﮕﻠﯿﻨﮉ ﺍﻭﺭ ﻭﯾﻠﺰ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﮐﭧ ﮐﯽ ﺻﻒ ﺍﻭﻝ ﮐﯽ 10 ﭨﯿﻤﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ۔ 


 www.onlineindus.com

Pakistan vs Serlanka live match Update

 
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺩﺑﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﺩﻭ ﭨﯿﺴﭧ ﻣﯿﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯿﺮﯾﺰﮐﮯ ﺍٓﺧﺮﯼ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺭﻭﺯ ﯾﺎﺳﺮﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﺑﻮﻟﻨﮓ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﺎﮐﻮ 500 ﺭﻧﺰﺗﮏ ﺭﺳﺎﺋﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﻧﮧ ﮐﺮﺩﯼ۔ﻟﯿﮓ ﺍﺳﭙﻨﺮ ﻧﮯ ﭼﮫ ﻭﮐﭩﯿﮟ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﮐﮯ ﺍٓﺋﯽ ﻟﯿﻨﮉﺭﺯﮐﻮ 482 ﺭﻧﺰﺗﮏ ﻣﺤﺪﻭﺩﮐﺮﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻠﯿﺪﯼ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍﮐﯿﺎ۔
ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﻦ ﺑﻠﮯ ﺑﺎﺯﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﭘﻨﺮ ﮈﯾﻤﻮﺗﮫ ﮐﺮﻭﻧﺎﺭﺗﻨﮯ ﻣﺤﺾ ﭼﺎﺭ ﺭﻧﺰﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻟﯿﻦ ﮈﺑﻞ ﺳﻨﭽﺮﯼ ﻣﮑﻤﻞ ﻧﮧ ﮐﺮﺳﮑﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﮐﯿﺮﺋﯿﺮﺑﯿﺴﭧ 196 ﺭﻧﺰﻧﮯ ﯾﮧ ﭨﯿﺴﭧ ﺍُﻥ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﯾﺎﺩﮔﺎﺭ ﺑﻨﺎﺩﯾﺎ۔ﺍُﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﭙﺘﺎﻥ ﺩﯾﻨﺶ ﭼﻨﺪﯼ ﻣﻞ ﻧﮯ 62 ، ﻧﯿﺮﻭﺷﻦ ﮈﮐﻮﯾﻼ ﻧﮯ 52 ﺍﻭﺭ ﺩﻟﺮﻭﺍﻥ ﭘﺮﯾﺮﺍ ﻧﮯ 58 ﺭﻧﺰﮐﯽ ﻋﻤﺪﮦ ﺍﻧﻨﮕﺰﮐﮭﯿﻠﯿﮟ۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺑﻮﻟﺮﺯﻣﯿﮟ ﯾﺎﺳﺮﺷﺎﮦ ﻧﮯ 55.5 ﺍﻭﻭﺭﺯﻣﯿﮟ 184 ﺭﻧﺰ ﺩﯾﮑﺮ ﭼﮫ ﻭﮐﭩﯿﮟ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟ۔ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺎﺱ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺎﻣﺮﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﺏ ﺭﯾﺎﺽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻭﮐﭧ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺭﮨﮯ۔
ﯾﺎﺳﺮﺷﺎﮦ ﻧﮯ 140 ﺳﺎﻟﮧ ﭨﯿﺴﭧ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺑﺪﻝ ﺩﯼ

 www.cricurdu.com

A man's shirt got burnt by exploding in the smartphone pocket


ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﭧ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻭﯾﮉﯾﻮ ﺑﮍﯼ ﻭﺍﺋﺮﻝ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻧﮉﻭﻧﯿﺸﯿﺎ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯﻭ ﺍﻟﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﭘﮭﭧ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺷﺮﭦ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﯾﮧ ﺣﺎﺩﺛﮧ 30 ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﻮ ﺍﻧﮉﻭﻧﯿﺸﯿﺎ ﮐﮯ ﺷﮩﺮ ﺳﯿﻤﺎﺭﺍﻧﮓ ﮐﮯ ﮨﻮﭨﻞ ﺳﯿﭙﻮﺗﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﭨﻞ ﮐﮯ ﺳﭙﺮﻭﺍﺋﺰﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ۔ﻭﯾﮉﯾﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﭙﺮﻭﺍﺋﺮ ﻓﻮﻥ ﭘﮭﭩﻨﮯ ﺳﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﯿﮑﻨﮉ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺗﺎ ﮨﮯ ، ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﯿﺐ ﺳﮯ ﺷﻌﻠﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﭦ ﻣﯿﮟ ﺁﮒ ﻟﮓ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﻭﯾﮉﯾﻮ ﻣﯿﮟ 47 ﺳﺎﻟﮧ ﺳﭙﺮﻭﺍﺋﺮ ﮐﻮ ﻓﺮﺵ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﺷﺮﭦ ﺍﺗﺎﺭﺗﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺳﻨﭩﺮﻝ ﺟﺎﻭﺍ ﺭﯾﺠﻨﻞ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻓﻮﻥ ﺳﺎﻡ ﺳﻨﮓ Grand Duos ﺗﮭﺎ، ﺟﺴﮯ 2013 ﻣﯿﮟ ﻻﻧﭻ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﭙﺮﻭﺍﺋﺮﺯ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﻭﺍﺋﯽ ﻓﺎﺋﯽ، ﺑﻠﻮﭨﻮﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﺟﯽ ﭘﯽ ﺍﯾﺲ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻓﻮﻥ ﺍﻭﻭﺭ ﮨﯿﭧ ﮨﻮﺍ۔ﺳﭙﺮﻭﺍﺋﺮﺯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺣﺎﺩﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﭼﻮﭨﯿﮟ ﺁﺋﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺍﺱ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺗﻔﺘﯿﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔
ﻓﻮﻥ ﭘﮭﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯﺳﮯ ﺳﺎﻡ ﺳﻨﮓ ﮐﯽ ﺷﮩﺮﺕ ﮐﭽﮫ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﭼﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﮔﻠﯿﮑﺴﯽ ﻧﻮﭦ 7 ﮐﮯ ﭘﮯ ﺩﺭ ﭘﮯ ﭘﮭﭩﻨﮯ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻓﻮﻥ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﻣﻨﮕﻮﺍﻧﺎ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺳﺎﻡ ﺳﻨﮓ ﮐﻮ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﮈﺍﻟﺮ ﮐﺎ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺍﭨﮭﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ۔
www.urdupoint.cm

Afridi's arrival, Shoaib Malik will open from Multan instead of Karachi

آفریدی کی آمد، شعیب ملک کراچی کنگز کے بجائے ملتان سے کھلیں گے


اوصاف ویب ڈیسک .......... شاہد آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوارہو گیا ہے اور اب ان کا بھی کراچی کی جگہ ملتان میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ شعیب ملک نے اولین پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیے تھے مگر پھر شکستوں کے بعد ذمہ داریاں روی بوپارہ کے سپرد کردی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز اگلے سیزن میں شعیب ملک کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی، آل رانڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں، توقع ہے کہ وہ اس کیلیے بطور کپتان یا پھر عام کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کے اونرجاوید آفریدی سے اختلافات کے بعد فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا، وہ اب کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس کے اوائل میں ہوگا، پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔

More details visit this site:- dailyausaf.com

Six reasons to sneeze at

ہر وقت چھینکیں آنے کی چھ وجوہات
 
ں اور رکنے کا نام نہ لیں تو طبیعت کو بہت ناگوار گزرتا ہے۔ چھینکیں یوں ہی نہیں آتیںان کے پیچھے کوئی نا کوئی وجہ ہوتی ہے۔
ہماری ناک میں موجود باریک بال باہر سے آنے والی دھول کو روک لیتے ہیں اور اس کو باہر نکالنے کے لیے چھینک آتی ہے۔اگر آپ کو اچانک چھینکیں شروع ہو جائیں تو آپ اس کی وجہ جاننا ضرور چاہیں گے۔

موسمی اثرات:
چھینک آنے کی ایک وجہ الرجی اور موسمی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ جو لوگ موسم سے الرجک ہوتے ہیں ان کو لمبے عرصے تک چھینکیں آتی رہتی ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کھانسی، چھینکیں، سینہ جکڑنا اور آنکھیں لال ہو جانا موسمی الرجی کی نشانی ہیں۔

نزلے کی شروعات:
اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ نزلہ سردیوں کی بیماری ہے۔لیکن ایسا نہیں ہے نزلہ سال کے کسی حصے میں بھی ہوسکتا ہے۔ اور چھینکیں نزلے کی علامات میں سے ایک ہیں۔ چھینکیں آنے کی سب سے عام وجہ نزلہ ہوتا ہے۔

جانوروں کے جسم سے جھڑنے والی خشکی:
اکثر لوگ بچپن میں پالتو جانوروں سے الرجک ہوتے ہیں اور بعض اوقات یہ الرجی بڑے ہونے پر بھی رہتی ہے۔ یہ الرجی جانوروں کے جسم سے جھڑنے والی ایک طرح کی خشکی سے ہوتی ہے۔ جس کی الرجی سے چھینکوں کا دورہ پڑ جاتا ہے ۔ اگر آپ کو یہ چھینکیں اپنے پالتو جانور کے کمرے میں شروع ہوتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس سے الرجی ہو رہی ہے جس کو دور کرنے کے لیے ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے۔

ٹھنڈ سے نکل کر گرمی میں آجانا:
درجہ حرارت میں بہت زیادہ تبدیلی بھی چھینکوں کا باعث بنتی ہے ۔ اگر باہر نکلنے پر چھینکیں شروع ہو جائیں تو یہ کسی الرجی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ لیکن اگر یہ چھینکیں ایک یا دو منٹ بعد رک جائیں تو اس کی وجہ ٹھنڈے سے گرم موسم کی تبدیلی ہوسکتی ہے۔
ایسا خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ ائر کنڈیشنڈ کمرے سے باہر گرمی میں آجائیں۔

سگریٹ کا دھواں:
سگریٹ کا دھواں بھی ناک میں سوزش پیدا کرکے چھینکوں کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ مستقل طور پر اپنے کمرے یا کسی جگہ پر ہوں جہاں سگریٹ پی جا رہی ہو تو اس کا دھواں آپ کو الرجک کرتا ہے۔

مصالحوں سے الرجی ہونا:
اگر آپ کو کچن میں یا کچھ کھاتے ہوئے مستقل چھینکیں آتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کسی مصالحے کی وجہ سے آپ کی ناک میں سوزش ہورہی ہے۔ بعض اوقات بہت زیادہ مصالحہ دار کھانا کھا کر بھی چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ کو زیادہ عرصے تک مستقل چھینکیں آتی رہیں تو اس کی وجہ جاننے کے لیے الرجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ اس سے متعلق ٹیسٹ کرکے صحیح وجہ بتا سکیں۔ اپنی چھینکوں کی صحیح وجہ جاننے کے بعد ہی آپ ان سے نجات پا سکتے ہیں۔

More details join this site:- htv.com.pk