Earn Up to $20 to $100 Per Week

China, guns drawn, and arrested 14 people on Sale

چین ،بندوقیں تیار اور فروخت کرنے پر 14افراد گرفتار

ہربن (آئی این پی ) چین میں پولیس نے بندوقیں تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین پولیس نے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ سے بندوقیں تیار کرنے اور فروخت کرنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر کے 27بندوقیں بھی برآمد کی ہیں۔زیر حراست منشیات فروش نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کے ا یک دوست پاس بندوق موجود ہے ، اسی روز وہ شخص 6 بندوقوں اور اس کے کچھ پرزوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2016ء سے بندوقیں تیارکررہا ہے اوراس نے ڈیلر سے بندوقیں اس کے نمونے اور پرزے حاصل کئے اور خود بندوقیں تیار کرنا شروع کر دیں ۔ملزم نے مزید کہاکہ وہ یہ بندوقیں بیجنگ اور شنگھائی سمیت 10 صوبائی سطح کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔یہی نہیں وہ ایسی بندوقیں بھی تیار کرتا تھا جو فوج استعمال کرتی ہے۔

More details join this site:- daily Pakistan.com.pk

New movie judwaa 2 in 2 to 3 day 36 couror business

’’جڑواں 2‘‘ نے 2 دن میں ہی 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا , فلم کے سیکوئل میں ورون دھون ہیرو جبکہ جیکولین فرنینڈس اور تپسی پنو ان کی ہیروئن ہیں

 ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘ نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ’’جڑواں 2‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔ ’’جڑواں 2‘‘ نے 2 دن میں ہی 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن یعنی جمعے کو 16 کروڑ 10لاکھ روپے جب کہ دوسرے روز 20 کروڑ 55 لاکھ روپے کا بزنس کیا جو مجموعی طور پر 36 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ’’جڑواں 2‘‘ ورون دھون کی پہلی فلم ہے جس نے ایک دن میں 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ اس سے قبل ورون دھون کی کوئی فلم ایک دن میں 20 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

فلم کا ٹریلراور گانے پہلے ہی مقبول ہوچکے تھے جب کہ صرف 2 دنوں میں 36 کروڑروپے سے زائد کا بزنس کرنے

پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران فلم اچھا بزنس کرسکتی ہے۔واضح رہے فلم ’’جڑواں 2‘‘ ڈیوڈ دھون کی پہلی فلم ’’جڑواں‘‘ کا سیکوئل ہے جو 7 فروری 1997 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سلمان خان کی جڑواں نے مجموعی طور پر ساڑھے 26 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا تاہم اب ورون دھون کی جڑواں نے محض 2 دنوں میں اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم جڑواں میں سلمان خان نے ڈبل رول کیا تھا جب کہ ان کی ہیروئن کرشمہ کپور اور رمبھا تھیں۔ فلم کے سیکوئل میں ورون دھون ہیرو جبکہ جیکولین فرنینڈس اور تپسی پنو ان کی ہیروئن ہیں۔

More details. Join this site:- urdupoint.com

Pakistan won against hargya, Sri Lanka won by 21 runs

, پاکستانی اوپنر شان مسعود7، سمیع اسلم2، اظہر علی صفر ، بابر اعظم3 اور اسد شفیق 20 رنز ہی بناسکے


ابو ظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2017ء)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں گرتی سنبھالتی سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21رنز سے شکست دے دی۔ابوظبی میں ٹیسٹ میچ کے آخری دن سری لنکا نے گرین کیپس کو جیت کیلئے 136رنز کا ہدف دیا ،ْ ایک موقع پر گرین شرٹس کی آدھی ٹیم صرف 36 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی ۔

پاکستانی اوپنر شان مسعود7، سمیع اسلم2، اظہر علی صفر ، بابر اعظم3 اور اسد شفیق 20 رنز ہی بناسکے اور بعد میں آنے والوں کے لئے 136 کا معمولی ہدف مشکل بنادیا ۔بیٹنگ لائن کے اس طرح دھوکا دے جانے پر سرفراز احمد اور حارث سہیل نے وکٹ روکے رکھنے کی کوشش کی اور 5وکٹ پر 42رنز کی شراکت بنائی اور میچ میں پاکستان کی کامیابی یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی ۔

اس دوران 78 کے اسکور پر کپتان سرفراز احمد ،ساتھی بیٹسمین حارث سہیل کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے 44گیندوں پر بغیر کوئی بائونڈی لگائی19 رنز بنائے تھے ،جنہیں ہیراتھ نے میدان بدر کیا ۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 20رنز کے اضافے کے بعد 98 کے اسکور پر گری، اننگز کے ٹاپ اسکورر حارث سہیل 3چوکوں کی مدد سے 34رنز بنانے میں کامیاب رہے، انہیں پریرا نے

پویلین کا راستہ دکھایا ۔
پاکستان نے اسکور بورڈ پر 100 کا ہندسہ سجایا ہی تھا کہ 8رنز پر کھیلنے والے حسن علی کو ہیراتھ نے بولڈ کردیا، گرین کیپس کی نویں وکٹ 11 رنز پر گری، جب محمد عامر کو 9 کے انفرادی اسکور پر ہیراتھ نے اپنا پانچواں شکار بنایا۔آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد عباس تھے، جو صفر رنز پر آئوٹ ہوئے اس موقع پر پاکستان نے ری ویو لیا، جو ٹیم کی میچ میں واپسی کو یقینی نہ بناسکتا ۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 419 اور دوسری باری میں 138رنز تک محدود رہی ،ْپاکستان نے 422 اور دوسری اننگز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ْ سری لنکا کے ہیراتھ نے دوسری اننگز میں 43 رنز کے عوض 6پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اس طرح میچ میں انہوں نے کل 11وکٹ حاصل کیے۔سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ،ْیاسر شاہ نے دوسری اننگز میں5 جبکہ میچ میں8 وکٹیں حاصل کیں۔گیارہ شکار کرنے والے رنگنا ہیراتھ میچ میں بہترین پرفارمنس دینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھی4 بجے شروع ہوگا۔

More details join this site:- urdupoint.com

Facebook will now only be surprised to see your face. The fycrmtaarf

فیس بک اب صرف آپ کا چہرہ دیکھتے ہی کیا کام کر سکے گا؟؟؟حیران کر دینے والا فیچرمتعارف

ے لاک یا ان لاک کیا جاسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے چہرے کے ذریعے صارف کی شناخت کے نئے فیچر کو آزمانا شروع کردیا ہے۔یہ فیچر اس وقت انتہائی کارا?مد ثابت ہوگا جب کسی صارف کو ٹو فیکٹر ا?تھنٹیکشن ایس ایم ایستک رسائی حاصل نہ ہو، جیسے موبائل سروس بند ہونا یا طیارے میں سفر یا بیرون ملک جانا وغیرہ۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے لیے ایک نئے فیچرکی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے اکا?نٹ ریکوری کے دوران اپنی ملکیت کو فوری طور پر ثابت کرسکیں۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صرف ان ڈیوائسز پر استعمال ہوسکے گا جو صارف

لاگ ان کے لیے استعمال کرچکے ہوں گے، یہ اکا?نٹ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اوپن کرنے سے ہٹ کر اسے محفوظ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔فیس بک کے مطابق اگر یہ فیچر صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے جلد زیادہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔گزرے برسوں کے دوران فیس بک نے اس طرح کے کئی اقدامات کیے ہیں جس کا مقصد لاک اکاؤنٹ کو اوپن کرنا ہے۔اس سے قبل فیس بک کو فوٹو ٹیگ سجیشن کے حوالے سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جو کہ پرائیویسی کے لیے بھی خطرہ قرار پایا تھا۔اب یہ نیا فیچر کس حد تک فائدہ مند یا مفید ہوگا یہ تو سامنے ا?نے کے بعد ہی صحیح طور پر علم ہوسکے گا۔

 More details join this site:- daliyausaf.com

Gwadar International Airport project will be completed in two to three years at a cost of Rs 23 billion

گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منصوبہ 23ارب روپے کی لاگت سے دو سے تین سال میں مکمل ہو گا


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2017ء) رواں سال گوادر میں تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا، سی پیک کے تحت بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کی ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہونے کی توقع ہے ، سی پیک کے اس منصوبے کاابتدائی تخمینہ 23ارب روپے لگایا گیا ہے، منصوبہ دو سے تین سالوںمیں مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

گوادار ائر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کے صف میں شامل ہوجائے گا۔ گوادر ائر پورٹ کی تکمیل سے بلوچستان بالخصوص گوادر میں جد ید سفری سہولیات میسر آئیں گی جس سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو بلا واسطہ اوربالواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

More details join this site:- urdu.daliypoint.com

Army Chief issued an order about the big news ..pak

آرمی چیف نے ہنگامی حکم جاری کر دیا ۔۔پاک فوج بارے بڑی خبر

   
 -:اہم خبریں
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کر لی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کے اہم ترین دورے کے بعد اب کل بروز منگل اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس طلب کر لی ہے۔

کانفرنس میں اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں داخلی سلامتی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
Product by: daliyausaf.com

Daith of Hazrat Imam Hussain (RA)

    شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ


اسلامی مہینوں کے نئے سال 1439ھ ،نئے مہینے محرم الحرام کا اللہ کے فضل و کرم سے آغاز ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ یہ سال پوری اُمت ، عالم اسلام کے لیے اتحاد ،وحدت ،یکجہتی ،عزت و سربلندی ، ترقی و خوشحالی ، امن وآزادی اور خیر وبرکت کا سال بنادے ،آمین۔ ماہ محرم الحرام اسلامی سال کا آغاز ہے اس ماہ میں ایسا تاریخی اور انقلابی سانحہ پیش آیاکہ ہر سال یہ عظیم قربانیاں اہل ایمان کو سبق دیتی ہیں ، کربلا کا درس یا دکراتی ہیں کہ اصل زندگی خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کردینا ہے ، میدان کربلا میں امام حسین ؓ اور خانوادۂ رسول ؐ کی قربانی کا یہ ہی پیغام ہے ۔
انسانی تاریخ اور معاشروں میں انسان ہی ہمیشہ کی زندگی پاتے ہیں ، مہلت عمل کے اختتام پر اپنے رب کی طرف لوٹ جاتے ہیں ۔ اللہ کی کتاب قرآن یہ ہی آگہی دیتی ہے کہ زندہ رہنے اور ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے زندگی گزارنے کا حق اُن کو ہی ملتاہے جو حق پر قائم رہیں اور حق کی خاطر جان دینے کے لیے تیار رہیں۔ وہ قوم او رانسان جو موت سے ڈرے لرزے ان کے لیے موت اور مٹ جانا ہی مقدر ہوتا ہے۔ لیکن جو گروہ ، قوم اور فرد اللہ سے ڈرتا ہے ، رسول اللہ ﷺ کے اسوہ کی پیرو ی کرتاہے ،غلبہ حق کے لیے سرگرداں رہتاہے اور وقت پڑنے پر موت سے پنجہ آزمائی کے لیے تیار ہوتاہے ۔ اللہ کی طرف سے کامیابیاں بھی اُن کے لیے اور فتح و نصرت سے بھی وہی نوازے جاتے ہیں ۔ انسا ن کے لیے عزت و سربلندی کی زندگی یہ ہی ہے کہ اللہ کی راہ میں جان، مال اوروقت قربان کرنے کے لیے تیار رہے۔

خلافت راشدہ معیار حق ہے ، صحابہ کرام ؓ نے اپنی پوری زندگیاں دین حق کی پاسبانی میں گزاریں۔ خلافت راشدہ محض ایک سیاسی حکومت نہیں تھی بلکہ نبوت کی مکمل نیابت تھی ، خلافت کا کام صرف یہ نہ تھا کہ حکومت کرے ، ملک کانظم و نسق چلائے ، امن قائم کرے ، سرحدوں کی حفاظت کرتی رہے بلکہ مسلمانوں کے اجتماعی نظام زندگی میں معلم، مربی اور مرشد کے وہ تمام فرائض انجام دیتی تھی جو رسول اللہ ﷺاپنی حیات مبارکہ میں انجام دیا کرتے تھے ۔ ان کی ذمہ داری تھی کہ دارالسلام میں دین حق کے پورے نظام کو اس کی اصل روح کے ساتھ چلائے ، اور پوری دنیا میں اہل ایمان کی اجتماعی طاقت کو اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی خدمت پر لگادے ، اسی لیے یہ صرف خلافت راشدہ ہی نہیں خلافت مرشدہ تھی ۔ دین سے وابستہ لوگوں کے لیے یہ امربالکل عیاں رہنا چاہیے کہ اسلام میں ایسی ریاست مطلوب ہے جو محض سیاسی و جمہوری حکومت ہی نہ ہو بلکہ خلافت راشدہ کی تمام خصوصیات کی پیروی اس کی ترجیح اول ہو۔
یہ پہلو غور طلب اور جاننے سے تعلق رکھتا ہے کہ رسول اللہ ﷺکی عظیم قیادت ، رہنمائی اور پھر خلفائے راشدین کے عظیم دور و کردار کے بعد یہ نظام خیر شخصی خواہشات کے زیر کیسے چلا گیا۔ مسلمانوں کے ریاستی نظام کے اصول اور اسلوب حکمرانی کو کیسے تبدیل کیاگیا اور کس رویہ اور طریقہ نے اسے راستہ سے ہٹایا جس کی وجہ سے اسلامی تاریخ اور مسلمانوں پر خوفناک گہرے اثرات بد پیداہوئے۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ ، حضرت عمر بن خطاب ؓ،حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خلافت کے ادوار کے اختتامی مراحل میںریشہ دوانیاں شروع ہوئیں اور المناک واقعات رونما ہوئے لیکن کئی اختلافی مراحل سے گزر کر خلافت ، اختیارات ، ریاست چلانے کا عبوری مرحلہ حضرت معاویہ ؓ کے ہاتھ میں آیا تو اسلامی بصیرت رکھنے والے جان گئے تھے کہ اب خلافت کے رہنما اصولوں کی بجائے شخصی بادشاہت اور اسلوب سے سابقہ درپیش ہے۔ تاریخ کے اوراق میں یہ امر نقش ہے کہ حضرت سعد ؓبن ابی وقاص جب حضرت معاویہ ؓ کی بیعت ہوجانے کے بعداُن سے ملے تو اسلام علیک ایھا الملککہہ کر خطاب کیا تو حضرت معاویہ ؓ نے کہاکہ اگر آپ امیرالمؤمنین کہتے تو کیا حرج تھا انہوںنے جواب دیا خدا کی قسم جس طرح آپ کو یہ حکومت ملی ہے اس طریقے سے اگر یہ مجھے مل رہی ہوتی تو میں اس کا لینا ہرگز پسند نہ کرتا۔ حضرت سعد ؓ وہ عظیم مقام رکھتے تھے کہ زمانہ فتنہ میں اُن سے کہا گیا کہ خلافت آپ کا حق ہے ، یہ حق لینے کے لیے کھڑے ہوجائیں تو ایک لاکھ تلواریں آپ کی حمایت کے لیے تیار ہیں ۔ انہوںنے جواب دیا ’’ایک لاکھ تلواروں میں سے میںصرف ایک تلوار ایسی چاہتاہوں جو کافر پر تو چلے مگر کسی مسلمان پر نہ چلے ۔ ‘‘ (البدایہ ، جلد۸،ص:۷۲)حالات نے حضرت معاویہ ؓ کو خود ہی سمجھا دیا تھا اور ہ خود ایک مرتبہ کہہ اٹھے کہ ’’انا اول الملک ‘‘میں مسلمانوں میں پہلا بادشاہ ہوں۔ رسول اللہ ﷺکی حدیث مبارکہ ہے کہ میرے بعد خلافت 30سال رہے گی پھر بادشاہی ہوگی۔ خلافت علیٰ منہۃج النبوۃ کے بحال ہونے کی اس مرحلہ پر یہ صورت باقی رہ گئی تھی کہ حضرت معاویہ ؓ اپنے بعد اس منصب پر کسی شخص کے تقرر کی بجائے معاملہ مسلمانوں کے باہم مشورہ پر چھوڑ دیتے، اگر وہ اپنی زندگی میں ہی جانشینی طے کرنا چاہتے تھے تو بھی صاحبان رائے اور اہل علم کو جمع کرکے انہیں آزادی کے ساتھ یہ فیصلہ کرنے دیتے کہ ولی عہد کے لیے اُمت میں موزوں ترین کون فرد ہے لیکن انہوںنے اپنے بیٹے یزید کی ولی عہدی کے لیے خوف ، لالچ ، طمع کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے بیعت لے کرانہوں نے بحالی خلافت کے اس امکان کا بھی خاتمہ کردیا۔ اس طرح خلافت راشدہ کے نظام کاآخری اور قطعی طور پر خاتمہ ہوگیا ۔ حضرت معاویہ ؓ کادین سے اخلاص اور جہد مسلسل میں مقام بہت بلند ،شرف صحابیت میں بھی واجب الاحترام ، ان کا یہ کردار اسلامی تاریخ پر نقش ہے کہ دنیائے اسلام کو ایک جھنڈے تلے جمع کیا اور دنیا میں اسلام کے غلبہ کا دائرہ بہت وسیع کردیا ۔ اُن کی عظیم شخصیت پر جو لعن طعن کرتاہے وہ زیادتی کرتاہے، علم سے بے بہرہ ہونے کاثبوت دیتاہے۔ لیکن ایسا عمل جو حق و انصاف ،اُمت کے لیے خیر کا باعث نہ بنا اسے بھی تو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہی درست قرار نہیں دیا جاسکتا ، پھر تو صحیح اور غلط کامعیار خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

میدان کربلا میں دین حق کی حفاظت ، خلافت کے احیاء اور اہل ایمان پر بادشاہت ملوکیت کی بجائے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قیادت اور نظام کے قیام کے لیے نواسۂ رسول ؐاور خانوادۂ رسول ؐنے قربانی دی۔ رسول اللہﷺنے فرمایا حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓنے روایت کیا کہ حضرت حسن ؓ اور حضرت حسین ؓ کے لیے دعا فرمائی :’’اے اللہ میںان دونوں سے محبت کرتاہوں تو بھی ان دونوں سے محبت فرما اور جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے حقیقت میں مجھ سے محبت کی ۔ ‘‘حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بھی روایت کرتے ہوئے آپ ؐسے یہ الفاظ منقول کیے : ’’اے اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتاہوں تو بھی ان سے محبت فرما، جوان سے بغض رکھے تو ان سے بغض رکھ ۔ ‘‘ (کمای المنتخب ۵/۱۰۶) حضرت علی ؓ فرماتے ہیں :’’میں نبی کریم ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا ، حضور اکرم ﷺنے ایک چادر بچھا رکھی تھی اس پر حضور اکرم ﷺ،میں ، حضرت فاطمہ ؓ ،حضرت حسن ؓ اور حضرت حسین ؓ سب بیٹھ گئے ۔ پھر حضور اکرم ﷺنے چادر کے چاروں کونے پکڑ کر ہم اسلام پر گرہ لگادی۔ پھر یہ دعا فرمائی :اے اللہ جیسے میں ان پر راضی ہوں تو بھی ان پر راضی ہو جا۔‘‘(طبرانی ۹/۶۹)
اس خانوادہ کے عظیم رکن حضرت امام حسین ؓ کا حق اور فرض بنتاتھا کہ جب اسلام کی فکر ، سیاست ، خلافت ، سماجی واخلاقی قدریں اور دینی اقدار پامال ہو رہی تھیں سارے نظام بابرکت کا رخ موڑا جارہاتھا تو یزید کی بیعت کرنے کی بجائے حق کے علم کو بلند کیا جاتا تاکہ اسلام کی فکر ، سیاسی ، سماجی اور دینی حیثیت کو غلط راستے سے بچا کر حق کی راہ پر قائم رکھا جاتا ۔ اسی جرم کی پاداش میں یزید نے نشہ اقتدار میں سب ہوش کھو کر امام عالی مقام اور خاندان پیغمبر زماں ، خانوادۂ رحمۃ اللعالمین کو شہید کیا ،صرف اپنی ذات کی بالادستی اور ناحق اقتدار کے لیے ۔ امام عالی مقام کی شہادت ایک ایساالمناک او ردردانگیزواقع تھا کہ اُمت صدیوں سے آنسو بہانے کے باوجود اُن کی شہادت پر آج بھی افسردہ اور غم ناک ہے۔ سینکڑوں برس گزرجانے کے باوجود یہ زخم ،غم اور واقعہ تازہ ہے۔
’’ابو الکلام آزادؒ کے بقول امام حسین ؓ کے جسم خونچگاں سے دشت کربلا میں جس قدر خون بہاتھا اس کاایک ایک قطرہ کے بدلے دنیا اشک ہائے ماتم الم کا سیلاب بہا چکی ہے ۔ ‘‘شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے۔ میدان کربلا میں جیت اور غلبہ تو یزیدی سپاہ کو ہوئی تھی جب کہ ہار،ہزیمت اور شہادت سیدنا امام حسین ؓ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کے حصے میں آئی تھی ۔ لیکن حق اور سچ یہ ہے کہ امام عالی مقام ؓ ہار کر بھی جیت گئے ، شہادت دوام اور رہتی دنیا تک کے لیے عزم و استقلال کی علامت بن کر آج مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن ہیں
۔
اسلام میں شہداء حق کاسلسلہ طویل اور دراز تر ہے۔ لیکن معرکہ حق وباطل اور دنیا ئے شہداء میں حضرت امام حسین ؓکامرتبہ و مقام کئی اعتبار سے ممتاز اور نمایاں ترین ہے۔ امام عالی مقام نے اپنی سپاہ کابیشتر حصہ ’’میدان کربلا ‘‘ میں راہ حق میں شہید کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے بیشتر مرد وزن اپنی آنکھوں کے سامنے دین کی سربلندی کی خاطر قربان کردیئے اور خود دشمن کی صفوں کو تن تنہا چیرتے ہوئے ان پر ٹوٹ پڑے،امام جو اں مردی اور بہادری سے لڑتاہوا دین اسلام اور شعائر اسلام کی سربلندی کے لیے بڑے عزم و استقلال سے جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید ان حق اور فدائیان اسلام ہمیشہ معرکہ حق وباطل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہتے ہیں۔ کیونکہ اسلام کی سربلندی نگاہ حق پرست میں جان سے عزیز اور اہم تر ہوتی ہے۔
حضرت امام حسین ؓسید اولالین ولآخرین ﷺکی دینی ، روحانی اور خونی وراثت کے امین تھے۔ وہ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ اور خلیفہ راشد حضر ت علی ؓ کے فرزند ارجمند اور اُمت مسلمہ کے روحانی امام اور پیشوا تھے۔ حسب و نسب ، اعمال ، افعال ،کردار ،علم و فضل اور زہد و ورع میں اُمت مسلمہ کے لیے مینارۂ نور اور منبع رشد و خیر تھے۔ لیکن بد قسمتی سے اُمت مسلمہ کا ایک خاص طبقہ امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم ترین قربانی اور شہادت کو ایک دوسرے رنگ اور زاویے سے دیکھتاہے۔ جب کہ جذبۂ اسلام سے سرشار ہر مجاہد بلکہ دنیابھرکی تمام حریت پسند ہستیاں انہی سے مردانگی اور بہادری کادرس لیتی ہیں۔ اور وہ سب لوگ جانتے ہیں کہ کسی بھی حالت میں ظلم و ستم ، جبر و تشدد اور بربریت ایسے دلیل ریاستی ہتھکنڈے تسلیم کرنے کی بجائے کٹنا، مرنا اور راہ حق سے منحرف نہ ہونا ہی حیات جاودانی ہے۔

بعض لوگ بڑی سادگی یا ہوشیاری سے عقل و دانش کا لبادہ اوڑھ کر تاریخ اسلام کے اس اہم ترین واقعہ میں غیر معقول بلکہ معکوس طرز گفتگو اور استدلال اختیار کرتے ہیں۔ غیر سنجیدہ اور بے اعتبار و بے بنیاد روایات کاسہارا لے کر ’’حادثہ کربلا ‘‘کے ضمن میں اہانت کے مرتکب ٹھہرتے ہیں۔ ایسے دانشور عقل و فکر سے عاری ، روایت اور درایت سے بیگانہ ہیں، یا فطری رجحان کے باوجودان کی علمی وفکری جو لانیاں ان کا ساتھ نہیں دیتیں اور وہ اس عظیم اور اہم ترین واقعہ کی حقیقی سنگینی کااحساس وادراک کرنے سے عاری ہیں۔ جس دور کی سپاہ اور ان کے تیر و تلوار یں امام حسین ؓ ایسے عظیم انسان سے انصاف نہ کرسکیں ۔ اس عہد کی بیشتر روایات اور قلم کی ضوء فشانیاں کیونکر اور کیسے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کے متعلق انصاف کے تقاضے پورے کرسکتے ہیں۔

حضرت حسین ؓ سے عقیدت و محبت کا حق وہی لوگ ادا کرتے ہیں جو سرفروشی اور جاں نثاری کے جذبات سے سرشار ہوکر خدا کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے ہی کو اپنی سعادت جانتے ہیں۔کربلا کی داستان یہ ہی سبق دیتی ہے کہ مردہ یزیدپر ہی ماتم نہیں زندہ یزیدوں کے مقابلہ پر کھڑے ہونے کے لیے یہ ہی پیغام ہے کہ اسلام اور ملت اسلامیہ کی زندگی باطل کے مقابلہ میں جم کھڑے ہونے اور حق کے لیے جان عزیز کی شہادت دینے میں مضمر ہے۔
اسلام زندہ ہوتاہے ہر کربلا کے بعد
آج دجلہ اور فرات کے پڑوس میں پھر باطل نے عالم اسلام کو للکارا ہے اور نواسہ رسول حضرت حسین ؓسے پیار کرنے والوں کے لیے پھر ایک موقع فراہم ہواہے کہ وہ حق کی طرف اپنی جانیں لڑا دیں اور یہ ثابت کردیں کہ حسین ؓ سے عقیدت رکھنے والے حسین ؓ کی یاد میں صرف آنسو بہانا ہی نہیں جانتے ، بلکہ حق اور آزادی کی خاطر ان کے اسوہ پر چلنے اور گردنیں کٹانے کاحوصلہ بھی رکھتے ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ جو قوم جان دینے کے لیے تیار ہوتی ہے باعزت زندگی کاحق اس سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ خداگواہ ہے کہ راہ حق میں مارے جانے والے کبھی نہیں مرتے بلکہ انہی لوگوں کو اصل زندگی حاصل ہوتی ہے۔
{ وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتٌ بَلْ اَحْیَآئٌ وَّ لٰکِنْ لَّا تَشْعُرُوْن}(البقرۃ ۲:۱۵۴)
’اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں ، انہیں مردہ نہ کہو ، ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں ، مگر تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ۔ ‘‘